سیاست

گلگت، اہلسنت والجماعت کے زیرِ اہتمام بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے خلاف ریلی نکالی گئی

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) بھارتی وزیر اعظم کے متنازعہ بیان کے خلاف متحدہ دینی محاذو راہ حق پارٹی کی جانب سے مشترکہ ریلی، جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد اہلسنت والجماعت گلگت اور گھڑی باغ موتی مسجد سے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئیجس کی قیادت جامع مسجد موتی کے خطیب معروف عالم دین مولانا خلیل احمد قاسمی ،متحدہ دینی محاذ کے راہنما مولانا فرازاحمد ، پاکستان راہ حق پارٹی کے صدر حمایت اللہ خان کر رہے تھے ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور پاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف سخت نعرہ بازی کرتے رہے ،جنرل راحیل شریف ،پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ریلی کے شرکاء نعرہ بازی کرتے ہوئے مین شاہراہ سے گزرتے ہوئے گھڑی باغ چوک پر پہنچے جہاں پر ریلی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔اور مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا مولانا خلیل احمد قاسمی ، مولانا فراز احمد، حمایت اللہ خان ،عبدالواحد ،مونالا عبداللہ حیدری مولنا ٰ مقبول میر ،پاکستان راہ حق پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی حمایت اللہ خان ،گلگت بلتستان قومی موومنٹ کے چیرمین عبدالواحد ،پاکستان راہ حق پارٹی کے جنرل سیکریٹری راشداللہ حسینی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا گلگت کے عوام نے ریلی میں شرکت کرکے وطن عزیز پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور دیگر دشمن طاقتوں پر واضح کیا کہ اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے ہم سب ایک ہیں ۔گلگت بلتستان سے اقتصادی راہداری اور دیامر بھاشاہ ڈیم منصوبے ملک دشمن طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہے ہیں اس بد ہضمی کی وجہ سے مذکورہ منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے اسلام و ملک دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہیں بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ دنوں جاری بیان بھی اسی سازش کی ایک کڑی تھی اور اس بیان کے بعد نریندر مودی کے ناپاک عزائم کھل کر دنیاں کے سامنے آگئے ہیں ۔ نریندر مودی نے متنازعہ بیان دیکر گلگت بلتستان کی بہادر اور غیور قوم کو ایک مرتبہ پھر للکارا ہے اور پوی قوم کی توہین کی ہم اس توہین اور الزام تراشی کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔اس بیان کا مقصد ایک طرف پاکستان اور گلگت بلتستان کے درمیان تنازعہ کھڑا کرکے ہمارے درمیان دوریاں پیدا کرنے سمیت پاک فوج اور عوام کے درمیان محاذ جنگ کی صورت حال پیدا کرنے کی سازش ہے ۔مودی گلگت بلتستان کے عوام اور کو پاک فوج کو آپس میں لڑانے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور ایک ایسے وقت میں بیان جاری کیا جب آرمی چیف جناب جنرل راحیل شریف کے گلگت بلتستان کے دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور سی پیک منصوبے کا افتتاح ہونے جا رہاتھا ۔ کشمیری قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سیاہ ترین رات اب ختم ہونے والی ہے اور کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا ہے نریندر مودی اس آزادی کو قریب اور سی پیک ،دیامر بھاشاہ ڈیم جیسے اہم منصوبوں کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکاہے اور اسکازہنی توزن بگڑنے لگاہے ۔اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو گلگت بلتستان کی قوم علاج کرنا اچھی طرح جانتی ہے ۔اب مظلوم کشمیر ی قوم کو نریند مودی آزادی سے روک سکتاہے اور نہ ہی سی پیک اوردیامر بھاشاہ ڈیم کو متاثر کیاجاسکتاہے ۔کیوں کہ اب گلگت بلتستان کی پوری قوم بیدار ہو چکی ہے اور تمہاری سازشوں کو ہم سمجھ چکی ہے ہم آج بھارت اور وطن عزیز پاکستان کے دشمنوں پر واضع کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان پاکستان ہے اور پاکستان گلگت بلتستان ہے ۔پاکستان ہمارا ہے ۔ہم پاکستان ہیں ۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ چلتا پھرتا پاکستان ہے ،پاکستان ہمارا دل و جان ہے ۔پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے اس کلمہ کی سربلندی ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے ہم مال جان ،زمین ،جائیداد، سب کچھ لٹانے سمیت اپنے دوھ پیتے بچوں کو بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں

کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہاں کے عوام اور پاک فوج کو آپس میں ٹکرایا جائے گا ۔پاک آرمی ہمارا وقار ہے ،ہمارا فخر ہے ،ہماری پہچان ہے گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص اہلسنت کا ایک ایک بچہ پاک فوج کی پشت پر کھڑا ہے ہم عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت عالمی عدالتوں میں مقدمہ درج کیا جائے اور اسکو عالمی دہشت گرد قرار دیاجائے ۔صوبائی حکومت اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے کہ وہ مودی کے بیان کو غیر سنجیدہ نہ لیں بلکہ اسکی تحقیقات کی جائیں،گلگت بلتستان کی صفوں میں اگر کوئی مودی کا چمچہ موجود ہے تو اسکو بے نقاب کرکے سرعام پھانسی دی جائے ۔میں کشمیری مظلوم عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتا ہوں اور امید دلاتا ہوں کہ آزادی کی اس جدوجہد میں گلگت بلتستان کی قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے ۔آپ بتائیں کیا آپ ساتھ کھڑے ہیں ریلی کے آخر میں قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں کہاگیا کہ

ریلی نریندرمودی اور انڈیا سرکار کی گلگت بلتستان کے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتی ہے ،آج کی یہ ریلی پاکستان اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ حکومت پاکستان اور پاک فوج سے مطالبہ کرتی ہے کہ گلگت بلتستان میں میر صادق و میر جعفرکے کرداروالے کوئی لوگ موجود ہیں تو انہیں بے نقاب کرکے سرعام پھانسی پر لٹکایاجائے ۔ریلی انڈیا سرکار پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر کسی غلط فہمی میں مبتلا ہوکر پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی گئی تو گلگت بلتستان کا بچہ بچہ جنگ آزادی کی یاد تازہ کریں گے حکومت پاکستان اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے کہ ملک بھر میں موجود انڈیا کے خیرخواہوں اور انڈیا کے متعلق نرم گوشہ رکھنے اور ملک کے غداروں خصوصا الطاف حسین اور اس پارٹی میں موجود دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کو لگام دی جائے اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی اجائے ۔کراچی میں دہشتگردی کے مختلف واقعات ،میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں پر حالیہ حملے میں ملوث پائے جانے پر MQMپر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔گزشتہ دنوں کراچی میں شہید ہونے والے دو علماء کرام کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے کراچی میں رینجرز کی طرف سے امن وامان کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور تائید کرتی ہے اور پاک رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔کراچی میں میڈیا ہاؤسز اور نہتے صحافیوں و دیگر سٹاف پر حملے کی بھرپر مزمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ATA ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرے کیس فوجی عدالتوں کو بھیجوائے جائے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں دو جید علماء کرام کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتی ہے ۔حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بالخصوص کراچی اور بالعموم پورے ملک میں علماء حق کے قتل عام کی روک تھام کیلئے موء ثر اقدامات کئے جائیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button