متفرق

اوشکھنداس سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، ڈاکٹر اقبال

گلگت( سٹاف رپورٹر) سیلاب متاثرین اوشکھنداس کی ہر ممکن مدد کر ینگے۔ 6کروڑ کی لاگت سے سیکم فنانس ڈوثیرن ارسال کیا گیا ہے جونہی منظور ہو گا اوشکھنداس میں حفاظتی بند پر کام جاری کردیں گے۔ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے انشااللہ ہماری حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اوشکھنداس کے عوام متفقہ طور پر ایک قوم بن کر آگے آئیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ مسائل کا تدارک آسانی سے ہو۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے اوشکھنداس میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلابوں کی وجہ سے حکومت کو اربوں روپے کا انقصان ہوا ہے ۔ سیلاب زدگان کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے وزیراعلیٰ سے بات کرینگے۔ مذید اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مجھے احساس ہے۔ میں حلقہ 3کا منتخب نمایندہ ہوں اور اپنے حلقے کی خدمت اپنا شعار سمجھتا ہوں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اوشکھنداس میں سیلابی نالوں کی حفاظتی بند تعمیر کرنے کے حوالے سے محکمے کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کئے ہیں۔ اور 6کروڑ کی لاگت سے سیکم کی کیس فنانس ڈوثیرن بجھوادیا گیا ہے جونہی یہ سیکم منظور ہو گا اوشکھنداس میں سیلابی نالوں میں حفاظتی بند پر کام کا آغاز ہو گا۔

متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ محکمے کو ہدایات جاری کریں گے کہ ٹریکٹر ، بلیڈ دوزر اور دیگر مشینری کمیٹی کے حوالے کریں تاکہ کمیٹی اپنے نگرانی میں کام کرائیں۔ سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امتیاز گلگتی نے کہا کہ عوام کے مشترکہ رائے کو ترجیح دی جائے گی ۔ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ متاثرین کی دلجوئی ہو سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ حفاظتی بند ایسے جگہ تعمیر ہو کہ کوئی گھر متاثر نہ ہوں ۔اس موقع پر نمبردار اوشکھنداس ماتم شاہ، شاہ زمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور صوبائی وزیر تعمیرات کی کاوشوں کو سراہتے ہوے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کو جلداز جلد ممکن بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button