شعر و ادب

پاک فوجِ کے سر فروشوں کے نام

جمشید خان دُکھی

مری دھرتی کی عظمت کے نشانو!

مری افواج کے جرّی جوانو!

تمہی سے رونقِ صحنِ چمن ہے

سلام! اے عزم و ہمت کی چٹانو!

ہر اک فوجی ہے لالک جان میرا

بڑھو آگے شہادت کے دیوانو!

ہلا دو کفر کے ایواں، ہلا دو

مرے وہاّب، میرے شیر خانو!

کرو پسپا عدو ضربِ علیؓ سے

عمر فاروقؓ کے اے تازیانو!

کسی سرحد پہ بھی تنہا نہیں ہو

ہے ملت پشت پر اے باغبانو!

ظفر مندی قدم چومے تمہارے

شجاعت کی اے رنگیں داستانو!

دکھی! ہے ملتجی اپنے وطن میں

کرو ا نصاف قائم حکمرانو!

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button