کھیل

فٹبال کا کھلاڑی رہا ہوں، مثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کروں گا، اکبر تابان

گلگت( سٹاف رپورٹر) سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے اوشکھنداس میں شہید امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کھیلوں کے ساتھ اپنے تعلیم پر بھی توجہ دیں۔فارغ اوقات میں طلباء مثبت سرگرمیوں میں ملوث ہو کر علاقے میں امن وامان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے۔ کوئی ٹیم جیت جاتی ہے تو کوئی ٹیم ہار جاتی ہے۔ کھلاڑی آپس میں پیار محبت کے ساتھ کھیلے تو میچ میں لطف آتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بھی ماضی میں فٹ بال کا کھلاڑی تھا۔ اب سپورٹس کا شوقین ہوں اور یوتھ کے لئے مثبت سرگرمیاں منعقد کرنے والوں کو سپورٹ کرونگا۔ فائنل کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ حلقہ3 میں یوتھ کو فعال بنانے کے لئے ہر فور م پر آواز بلند کر ونگا۔ دینور اور اوشکھنداس میرے لئے برابر ہے دونوں علاقے میں ہر مکتب فکر کے لوگ پیار ، محبت اور بھائی چارے سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان علاقوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، باصلاحیت لوگ موجود ہے۔ اس قسم کے سرگرمیوں سے یوتھ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو آگے لانے کا موقع ملاتا ہے۔ یوتھ میں مثبت سوچ آئے گی تو معاشرہ ترقی کے منازل طے کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولو ہمارا قومی کھیل ہے ان کی فروغ کے لئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ اپنی ثقافت اور قومی کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے اوشکھنداس میں کھیل کے میدان کی تعمیر اور واٹر چینل کے لئے 20لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ علاقے کے مشکلات سے بخوبی واقف ہوں اور انشا اللہ بہت جلد علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے بگروٹ روڈ اور علاقے میں گندم کے کوٹے میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔ فائنل سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے یوتھ اپنا کردار ادا کرے یوتھ کو آگے لانے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرونگا۔ اور سپوڑٹس کے حوالے سے پراجیکٹ دینا میری اولین ترجیح ہو گی۔ مہمان خصوصی سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے جیتنے والی ٹیم کو 12 ہزار بہتر گول کپیر کو 5ہزار جبکہ وزیر تعمیرات نے جیتنے والی ٹیم کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی اور صوبائی وزیر تعمیرات نے رنر اور ونر اپ ٹیموں میں ٹرافیز بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button