کوہستان

متاثرین داسو ڈیم اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات بے نتیجہ

کوہستان (نامہ نگار)کوہستان، متاثرین داسو ڈیم زیرآب اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکراتی دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔واپڈا کی جانب سے معاہدہ نہ کرنے پر متاثرین ایک بار پھرمشتعل ہوگئے، جمعے کو برسین کے مقام پر گرینڈ جرگے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جس میں دونوں شاہراہوں کے بائی پاسز پر جاری کام کو روکنا بھی ممکنہ طورپر شامل ہے ۔ پیرکے روزضلعی سکرٹریٹ داسو میں ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد سے متاثرین زیرآب کی نمائندہ جرگے نے مذاکرت کئے ،اس موقع پر حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالستار خان بھی موجود تھے ۔ متاثرین کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر کے مابین 9نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پر رضامندی ہوئی جبکہ آخری مرحلے میں متاثرین کی جانب سے درخواست کی گئی کہ واپڈا، ضلعی اتنظامیہ اورمتاثرین داسو ڈیم آپس میں ایک (MoU)طے کرکے دستخط کرے تاکہ مستقبل میں ڈیم پر مسائل پیدا نہ ہوں جیسے دیامر بھاشاڈیم میں کیا جاچکاہے ، ایم پی اے عبدالستار خان نے متاثرین کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر نے بھی حامی بھری ، تاہم واپڈا کے جنرل منیجر AZدرانی سمیت کئی اہم عہدیداروں نے معاہدے پر اکتفا نہ کیا اور اجلاس سے چلے گئے ، جس پر متاثرین دوبارہ مشتعل ہوئے اور متاثرین (زیرآ ب )نے جی ایم آفس داسو ڈیم میں جاکر متعلقہ حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیااور جمعے کو مشترکہ طورپر برسین کے مقام پر ایک گریند جرگہ طلب کرکے کئی اہم فیصلے کرنیکا اعلان کیا جس میں ڈیم سائیڈ پر مزید کام روکنا بھی متوقع ہے ۔جنرل منیجر داسو ڈیم عبدالظاہر درانی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پورے کئے جائیں گے وہ صبر اور استقامت سے کام لیں۔ جبکہ ڈی سی کوہستان مشتاق احمد نے متاثرین اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button