گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا گیا

گلگت (پ ر) 6 ستمبر کا دن ہماری عسکری او ر ملکی تاریخ میں ایک بہت اہم دن ہے۔ 6 ستمبر کو ہماری فوج اور عوام نے بے مثال جذبہ قربانی اور ملک سے والہانہ محبت کا ثبوت دیتے ہوئے وہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا جو عسکری تاریخ کا ایک منفرد باب ہے اور آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ بھی ہے۔ یومِ دفاعِ پاکستان کو جذبہ حب الوطنی کے تحت شاندار طریقے سے منانے کا مقصد ان شہدا ء اور غازیوں کونذرانہء عقیدت پیش کرنا ہے جو وطنِ عزیز کی سلامتی اور دفاع کی خاطر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ہمت،جوانمردی اور حب الوطنی کی ایک نئی تاریخ رقم کرگئے۔

ISPR PIC 1

6 ستمبر 2016 کو گلگت بلتستان میں یوم دفاع پاکستان کے طور پر روائتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ صبح کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔۔ بعد ازاں FCNA میں ایک سادہ و پر وقار تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمانِ خصوصی جناب حفیظ الر حمن صاحب چیف منسٹر گلگت بلتستان تھے ۔ تقریب میں شہداء گلگت بلتستان کے لواحقین کو خاص طور پر مدعو کیا گیا اور ان میں سے چند لوگوں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع دیا گیا۔

ISPR PIC 3

یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں فورس کمانڈر میجر جنرل سید عاصم منیرنے حولدار لالک جان شہید ( نشانِ حیدر) کے مزار پر ان کے آبائی گاؤں ہندور تحصیل یاسین ضلع غذر میں پھولوں کی چادر چڑھائی اور این ایل آئی رجمنٹ کے ایک چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی۔

اس موقع پر موجود حاضرین کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ حولدار لالک جان شہید ارضِ گلگت بلتستان کا مایہ ناز سپوت تھا جس نے دفاعِ وطن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے آباؤ اجداد کی ان قربانیوں کی یادکو تازہ کیا ۔ حولدار لالک جان شہید(نشانِ حیدر) کے جذبہ قربانی کو مشعلِ راہ بنا کر ہم اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں ہمیں چاہیے کہ ہم دشمن کی ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کریں اور مثالی قومی یکجہتی اور باہمی ایثار کے ذریعے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button