عوامی مسائل

گلگت شہر میں ٹریفک کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے

گلگت( سٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ شہر میں ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لئے کوئی پلان مرتب نہ ہونے سے ہر روز شہر کے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو نا معمول بن گیاہے۔ شہر میں آئے روز گاڑیوں کی تعداد میں اضافے اور شاہراہوں کی خستہ حالی بھی ٹریفک مسائل میں اضافے کا سبب ہے۔ مشرف دور میں گلگت شہر کے مرکزی شاہراہوں کی توسیع ہوئی تھی اُس کے بعد ان شاہراہوں کی توسیعی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ گاڑی ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائل پر بات کرتے ہوئے ان گلیوں جیسی شاہراہوں میں داخل ہو تے ہیں تو ٹریفک جام ہو تی ہے ۔ٹریفک جام کے باعث سکول کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے، مریضوں کو ہسپتال، ملازمین کو اپنے ملازمت میں پہنچنے میں دشواری ہے۔ جبکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے تعینات ٹریفک اہلکار کی تعداد بھی کم ہے یا تو یہ ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دینے کی بجائے ہوٹلوں اور دکانوں میں بیٹھتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان اور ایس ایس پی گلگت سے مطالبہ کیا ہے شہر میں ٹریفک مسائل کو کم کرنے کے لئے سخت سے سخت قانون نافذ کر دیا جائے۔ دوران ڈرائیورنگ موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانا چاہیے اور شہر کے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button