متفرق

ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی عیدالضحی دینی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی گئی

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ملک بھر کی طرح عید قربان ضلع ہنزہ میں بھی دینی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی ۔عید کا آغاز ہنزہ بھر کے تمام عبادت خانوں میں فجرکی نمازوں میں خصوصی دعاوں سے کی گئی بعداز جماعت خانوں اور مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی ہنزہ بھر کے تمام عبادت گاہوں میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعدازاں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے بہت سے جانور کی قربانی دی گئی بچوں نے بہت سے جانوروں کو دوست بنایا تھا جانوروں کو زبح کرنے پر بچے بہت رنجیدہ تھے لیکن اللہ تعالی کا حکم سب سے بڑا ہے۔ بچوں نے رشتہ داروں سے عیدیوصول کرکے عید کا خوب مزا لیا۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی میر سلیم خان نے کریم آباد میں عید کی نماز ادا کی۔گورنر گلگت بلتستان عید کی نماز کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد وصول کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button