تعلیم

آغاخا ن ایجوکیشن سروس نے خواتین کی تعلیم کے لئے نہ صرف پہلا قدم اٹھایا بلکہ معیاری تعلیم کی فراہمی بھی یقینی بنایا، مکرم شاہ

چترال ( نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں آغاخان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے سالانہ امتحان منعقدہ ۲۰۱۶ء میں دونوں ہائیرسیکنڈری سکولز کی  شاندار کارکر دگی پر منعقدہ ہ پروگرام کے صدر محفل معروف ماہر تعلیم سابق ای ڈی او مکرم شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر چترال کی شرح خواندگی پاکستان کے دوسرے اضلاع سے بہت زیادہ بہتر ہے تویہ خواتین کی تعلیم یافتہ ہونے کے باعث ہے۔ خواتین کی تعلیم جیسے نیک مقصد کے لیے آغاخا ن ایجوکیشن سروس نے نہ صرف پہلا قدم اٹھایا بلکہ معیاری تعلیم کو بھی یقینی بنایا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی ادارے کی خوبی ہی یہ ہونی چاہیے کہ وہ طلبہ کو ایسی تعلیم سے آراستہ کرے جو آگے جاکر ہر قسم کےمسائل کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ  ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکے۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیگٹیو آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان فرحان بیانی  تھے۔ انہوں نے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان نے جس مقصد کے لیے چترال میں ہائیر سکنڈری سکولوں کی بنیاد رکھی تھی، وہ مقصد حاصل ہورہا ہے اور آج کی تقریب  اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں نے اس شاندار کامیابی پر آغاخان ایجوکیشن سروس چترال خصوصاً اساتذہ اور طلبا کو خراج تحسین پیش کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمیداللہ خان خٹک نے اپنے خطاب میں  کہا کہ آغاخان ہائیر سکنڈری سکولز چترال کے لیے ایک عظیم نعمت ہے اوران اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں اور انھوں نے  مذید کیا کہ دوسرے  علاقوں سے  سے آنے والے اپنے مہمانوں کو چترال کے دوسرے مقامات کی سیر سے پہلےہم  آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ  آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس چترال ریٹائرڈ بریگیڈئر خوش محمد نے کہا کہ چترال میں اے کے ای ایس سکولوں کی ابتداء ۱۹۸۰ء میں ہوئی تھی، اس وقت ادارے کو اساتذہ کی کمی،علاقے کی دور افتادگی اور خاص کر کمیونٹی کا بچیوں کی تعلیم کو اہمیت نہ دینے کا مسئلہ تھا،تاہم ادارہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا ، یہی وجہ ہے کہ آج تقریباًچترال کے ہر گاؤں میں آغاخان سکولز معیاری تعلیم کی فراہمی میں مصروف ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ای سی ڈی  کی سطح  پرتعلیم  دینے کے لیے زیادہ زور دے رہے ہیں تاکہ بچوں کی بہتر ابتدائی ذہنی نشوونما ہوسکے،اس مقصد کے لیے ای سی ڈی سسٹم کے اجراء کا عمل جاری ہے۔ انھوں نے ایس ایس سی لیول میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ ہیرا ناز اور سا ئنس گروپ میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے آغاخان ہائیر سکنڈری سکول سین لشٹ چترال کے طالب علم علی نواز کی ٹیوشن فیس میں کمی کا اعلان کا بھی اعلان کیا۔

پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ  سلطانہ برہان الدین  نے مہمانوں کی آ مد کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ ابتداء میں ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن انتھک محنت کی بدولت مختصر عرصے میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور ہمارے بچے نہ صرف ملک کے اعلیٰ کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں بلکہ کئی بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں  بھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

تقریب کی نظامت کے فرائض بارھویں جماعت کی طالبات ندا سلطان اور عظمیٰ خان نے انجام دیں۔ پروگرام میں ہیڈ آف اکیڈمک اے کے ای ایس پاکستان عین شاہ، آغاخان ایجوکیشن سروس چترال کے عہدیداران،علمی ، ادبی  ،سماجی شخصیات ، سول سوسائٹی کے افراد، والدین اور اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول  سین  لشٹ کے طالب علم سید کرم حسین شاہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔  ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ نے نعتِ رسول مقبول ؐ  پیش کی   ،ایچ ایس ایس سین کے میوزک کلب کے  ممبر ضیا الرحمن  نے اپنے گروپ کے ساتھ ایک خوبصورت  ملی نغمہ پیش کیا۔اس کے علاوہ طلبا و طالبات  نے  ٹیبلو کے ذریعے اپنے اساتذہ کرام کو خوبصورت ٹریبیوٹ  پیش کیا ۔ ایچ ایس  ایس کوراغ کی اسٹوٹنٹ کاؤنسلرنے آغا خان یونیورسٹی ایگزامینش بوڑد میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرنے والی طالبہ ہرا ناز، سائنس گروپ میں پورے پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے علی نواز اور پورے پاکستان میں سترھویں پوزیشن حاصل کرنے والی وسیمہ ناز اور ان کے والدین کے  ساتھ اک شو کی صورت میں گفتگو پیش کی جس کو حاضرین نے  بہت سراہا ۔اس کے علاوہ طلباؤ و طالبات  کی طرف سے مختلف گمیز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جس میں  حاضرین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں آغاخان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اور سبجیکٹ ہائی ایچیو رز طلباء وطالبات میں شیلڈ جبکہ کلاس کے پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیااور اسی طرح یہ خوبصورت تقریب اپنے اختتام کوپہنچی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button