متفرق

گلگت بلتستان کابینہ میں پانچ نئے وزرا کا اضافہ کردیا گیا ہے، ، ذرائع

گلگت(ارسلان علی) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے کابینہ میں توسیع کردی، پانچ نئے وزراء بنائے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت میں توسیع کرکے 5نئے وزراء لئے گئے ہیں اور ان وزراء کی تقرری کاباقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

اطلاعات کے مطابق کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء میں دیامرڈویژن سے عمران وکیل اور حیدرخان، بلتستان ریجن سے محمدشفیق اور اقبال حسن کو صوبائی وزیربنادیاگیا ہے۔ اسی طرح غذرسے پارلیمانی سیکریٹری فداخان فداکو بھی صوبائی وزیربنانے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق مذکورہ وزراء کے محکموں کا اعلان بعدمیں کیاجائیگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ کے مشیروں کے تقررکااعلان بھی آئندہ چندروزمیں متوقع ہے۔کابینہ میں شامل کئے جانے والے وزراء میں پالیمانی سیکریٹری برائے پلاننگ فد اخان فدا کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا اور حیدر خان کو صحت کے محکمے دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ عمران وکیل کو ان کے مرحوم بھائی حاجی محمد وکیل کے محکمہ ،محکمے جنگلات دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

واضح رہے ان مزکورہ پانچ نئے وزراء کا کابینہ میں شامل ہونے سے صوبائی وزیروں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہورہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button