کھیل

یاسین ریڈنے سیکنڈ فقیر میموریل پولو ٹورنامنٹ جیت لی

یاسین (سپورٹس نیوز) سیکنڈ فقیرمموریل بین الصوبائی پولوٹورنامنٹ کا فائنل میچ یاسین ریڈ نے اپنے نام کرلیا ۔ہائی لینڈر کلب پونیال ٹرائی کی دفاع کرنے میں ناکام ہوگئے ۔یاسین ریڈ نے کھیل کے شروغ سے ہی ہائی لینڈر کلب پونیال کے اوپر دباڈالااورکھیل کے آخر تک اپنے دباو اور برتری کو برقرار رکھا ۔یاسین ریڈ نے پہلے ہاف میں پانچ اور دوسرئے ہاف میں چھ گول کیا جبکہ ہائی لیندر کلب پونیال نے پہلے ہاف میں تین اور دوسرئے ہاف میں دو گول کرنے میں کامیاب رہیں ۔اس طرح یاسین نے 5کے مقابلے میں 11گول کرکے فائنل میچ میں کامیاب حاصل کیا ۔ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانذیب ،ڈی سی غذر میروقار احمد ،اے سی گوپس یاسین صفت خان ،ایس ڈی پی او گوپس یاسین راجہ اکبر حسین اور ایس ڈی او برقیات گوپس یاسین نے جیتے رانراور ونرکھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں ۔کھیل کا بہترین کھلاڑی کا انعام یاسین کے محمد حاضرخان اور بہترین گھوڑے کا انعام ہائی لینڈر کلب کے راجہ عمران کو دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر غذر میروقاض احمد نے سیکنڈ قفیرپولوٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر میں پولوکھیل کے بڑھتے ہوے رجحان اور کھلاڑیوں کو مزید بہترٹرینگ دینے کے لیے غذر میں پو لو اکیڈمی کا قیام عمل میں لانے کے لیے اقدمات کروگا ۔انہوں نے یاسین شاہی پولوگرونڈکی سیٹچ کی مرمت کے لیے 70ہزار پولوایسوسی ایشن کے لیے 40ہزار نقد اور گرونڈکی خفاظت کے لیے ایک سرکاری چوکیدار تعینات کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ یاسین کے عوام نے اپنے ثقافتی روایات زندہ رکھا ہے جس پر میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں

۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں ہونے والے کوئی بھی بڑی ثقافتی پروگرام محکمہ سیاحت کے کلینڈر میں حوالے سے شامل نہیں ہے ۔غذر انتظامیہ اور غذر کے ممبران اسمبلی مل کر غذر میں سالانہ سرکاری سرپرستی میں ایک بہترین پولوٹورنامنٹ رکھنے کی کوشش کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button