متفرق

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ، علی آبادبازار سے گاڑیوں کے اڈے باہر شفٹ کئے جائیں گے

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حدثات کے پیش نظر اور غیر قانونی پارکنگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی شکایات کے بعد ضلعی انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان کی زیر نگر انی گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار خان ، ایکسائزاینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے افسر سید یاسر حسین کے علاوہ ٹریفک یونین کے عہدیداران شریک ہوئے۔

اس موقع پر ایس پی ہنزہ اور اے سی ہنزہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغیرلائیسنس اور ہیلیمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افرادکے علاوہ کم عمر ڈرئیوار نگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ وہ افراد جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، مثلا بغیر لائیسنس ڈرائیونگ، روٹ پرمٹ کے بغیر ڈرائیونگ، کالے شیشے کا استعمال اور غیر قانونی پارکنگ میں ملوث ہیں، ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مجسٹریٹ اور ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

 دوسری جانب لوکل ٹرانسپورٹرز جو کہ ہنزہ تا گلگت، علی آباد سے شناکی، کریم آباد ، التت، گنش حیدر آباد اور بالائی ہنزہ کے لئے سروس فراہم کرتے ہیں کو بتایا گیا کہ شاہراہ قراقرم پر واقع مرکزی بازار سے اڈے ہٹا کر متبادل جگہوں تک لے جایا جائے، تاکہ مرکزی بازار میں عوامی رش کی وجہ سے مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اجلاس میں مزید کہاگہا  کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹروں کے تعاون سے بہت جلد مرکزی بازار سے باہر بس اور ٹیکسی و مقامی ٹرانسپورٹ کے لئے سیٹنڈ قائم کر دیا جائے گا جس کے بعد ہر ٹرانسپورٹرر اس سیٹنڈ پرگاڑیاں کھڑی کرنے کا پابند ہوگا۔ اجلاس میں ٹریفک اہلکاروں کے علاوہ مقامی ٹرانسپورٹرز بھی شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button