گلگت بلتستان

وزیر اعلی نے ضلع غذر کا دورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

غذر (جاویداقبال سے)   وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ایک روزہ دورے کیا مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا انہوں نے زیرالتواء شیرقعلہ آر سی سی پل اور زیر تعمیر سلپی آر سی سی کے کام کا بهی جائزہ لیا اس مواقع پر محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے حکام نے بریفنگ دی .وزیر اعلیٰ نے گلگت غذر روڈ کا گورنجر کے سامنے ماڈل کے طور بنائی گئی سڑک کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر بهی وزیر اعلیٰ کو سڑک کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت علاقے میں سفری سہولیات فراہم کرنے اور گلگت بلستان کا ملک کے دیگر حصوں ملانے کے لیے شاہراہ قراقرم کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر پر تیزی سے کام کررہے ہیں اور گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر سے گلگت بلتستان کا رابطہ چترال اور ملک کے دیگر حصوں سے ہوگا گلگت چترال ایکسپریس وے کا تعمیر پی ایس ڈی پی کے تحت بنایا جائے گا وفاقی حکومت بهی گلگت چترال ایکسپریس وے کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے میں مخلص ہے۔

وزیر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے حکام کو ہدایت جاری کردیا کہ گلگت چترال ایکسپریس وے اور دیگر سڑکوں اور پلوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ جلد گلگت میں دیں تاکہ تیزی سے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button