عوامی مسائل

ہنزہ، ہیلمٹ کے بغیر بائیک چلانے والے جانے لگے قانون کے شکنجے میں

ہنزہ ( اجلال حسین ) ایس پی ہنزہ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز ہنزہ میں درجنوں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو قانون کے شکنجے میں لےلیا۔

مجسٹریٹ ہیڈ کواٹر ہنزہ سلمان علی برچہ کے ہمراہ سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او نے گزشتہ روز ہنزہ میں درجنوں بغیر ہلیمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کرتے ہوئے پولیس نے بائیکس اپنے قبضے میں لے لیں۔ انتظامیہ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر علی آباد میں شام کے اوقات میں شاہراہ قراقرم پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ڈبل سواری ، بغیر لائیسنس اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو روکا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی۔

اس وقع پر مجسٹریٹ سٹی سلمان علی براچہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے میڈیا کو بتایاکہ ہنزہ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حدثات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات شروع کئے ہیں، اورہم انشاللہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو ایک نہیں بلکہ بار بار قانون کے مطابق پکڑیں گے۔ آج موٹر سائیکل سواروں کو وارننگ دے کر فارغ کر رہے ہیں۔ آئندہ کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button