صحت

گلگت شہر میں ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی، دو میڈیکل سٹورز سیل

گلگت(نامہ نگار)ڈرگ انسپکٹر کی گلگت شہر میں کاروائی ،دو میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا۔ڈرگ انسپکٹر عبدالعزیز نے سی ایم ایچ کے قریب میڈیکل سٹورزپر چھاپے مارے۔اس دوران ہنزہ میڈیکل سٹور سے ایکسپائر ادویات برآمد ہوئیں جس پر فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے میڈیکل سٹور کو تین دن کے لئے سیل کر دیا۔جبکہ نیو شاہ میڈیکل سٹور میں لائسنس نہ ہونے پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے غیر معینہ مدت تک کے لئے سیل کر دیا۔دوران انسپکشن انہوں نے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے مشکوک ادویات کے نمونے بھی حاصل کئے۔

ڈرگ انسپکٹر گلگت عبدالعزیز نے میڈیا کے نمائندے کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کو غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر کفایت اللہ کے خصوصی احکامات اور نگرانی میں گلگت کے تمام میڈیکل سٹورز میں روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کی جا رہی ہے۔اور ادویات کی لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔غیر قانونی عمل میں پائے گئے سٹور مالکان کے خلاف ڈرگ کورٹ میں کیسز رجسٹرڈ کروائے گئے ہیں۔تاکہ انکو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں دی جانے والی ادویات کی بھی انسپکشن اور لیبارٹری ٹیسٹ کروائی جا رہی ہے۔تاکہ انسانی جانوں کو غیر معیاری ادویات سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔اور انسانی جانوں سے زیادتی نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button