متفرق

محرم الحرام کے دوران پائیدار امن کے قیام کے لئے شیڈول فور میں موجود افراد روزانہ تھانے میں حاضری دیں گے، ڈٰی آئی جی دیامر

چلاس (مجیب الرحمان)محرم الحرام میں امن و مان کے پائیدار قیام کو یقینی بنانے کے لئے غیر ضروری طور پر لاؤڈسپیکر کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شیڈول فور میں شامل افراد کے اکاؤنٹ منجمد ،روزانہ تھانہ جات میں حاضری یقینی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی دیامر استور ریجن محمد شعیب خرم جانباز نے محرم الحرام کے دوران ناخوشگوار واقعات سے بچاؤ اور امن و امان کے پائیدار قیام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے۔داخلی خارجی راستوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔اور چیک پوسٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔انہوں نے ڈی ایس پی اور ایس ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ سیکیورٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔دیامر کے حدود میں شاہراہ قراقرم سمیت شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔پولیس مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ڈی آئی جی نے پولیس کو ضروری اشیاء کی فراہمی کے بھی احکامات دیدئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button