عوامی مسائل

رینیول فیس میں تین سو فیصد اضافہ نامنظور، فیصلہ واپس نہ لینے پر احتجاج کریں گے، ٹرانسپورٹرز یونین

گلگت ( پ۔ر) گلگت بلتستان ٹرانسپوڑت یونین اور ڈرائیور یونین گلگت بلتستان نے سیکریٹری ایکسائز و ٹیکسیشن کی طرف سے 300فیصد رینیول فیسوں اضافے پہ سراپا احتجاج ہوگئے ایک ہفتے کے اندر اندر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو گلگت بلتستان میں ٹریفک جام کر دینگے چیف منسٹر نوٹس لیں ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میں پنجاپ ایکسائز ایکٹ لاگو کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گلگت بلتستان وفاقی ایکسائز و ٹیکسیشن کے ما تحت ہے زیادہ فیسوں کے اجراء سے ٹرنسپورٹرز  پہ کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ڈرائیوریونین جی بی کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد یعقوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سالانہ رینیول فیس پانچ سو روپے تھے اب بڑھاکر 3000کردیا گیا ہے اور زرعی ٹریکٹر کی سالانہ رینول فیس کو بڑھاکر 60ہزار کر دیا گیا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے غریب عوام پہ معاشی قتل کرنے کی گہناونی سازش کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں وزیر اعلیٰ اور منسٹر ایکسایز کا نئے لاگو ٹیکسز واپس لیں ورنہ ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سراپا احتجاج ہونگے اور گلگت بلتستان کو جام کر دینگے جسکی تمام زمہ داری ایکسائز محکمہ ہوگا ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے علم میں لائے بغیر رینول ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے ہم وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button