گلگت بلتستان

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والا حوالدار جمعہ خان فوجی اعزاز کے ساتھ استور میں سپرد خاک

استور( سبخان سہیل ) گزشتہ دنو ں کشمیر تتہ پانی پونچھ سیکٹر 3 AK بریگیڈ میں بھارتی جارحیت اور فائرنگ سے شہید ہونے والا نوجوان حولدار جمعہ خان کے جسد خاکی کو انکے کے آبائی گاؤں فقر کورٹ استور میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن ککردیا گیا۔ نماز جنازہ میں فورس کمانڈ ر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک کمانڈر80برگیڈیر کامران نذیر عسکری و سیول آفسران اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمازہ جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایاگیا ۔

اس موقع پرپاک فوج کے چاک وچوبند داستے نے سلامی پیش کی ۔چیف آف آرمی اسٹا ف جنرل راحیل شریف  اور فورس کمانڈر FCNA میجر جنر ل ثاقب محمود ملک ۔ 10کور ، کمانڈر 80برگیڈ کامران نذیر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

astore-pic

اس کے بعد عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا کہ اسلامی تاریخ شہیدوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔ملک عزیز کی بقاء اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے لاکھوں جوانوں نے قربانیاں پیش کی ہیں ۔اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ شہیدجمعہ خان جیسے بہادر اور نڈر جوان پاک فوج کا اثاثہ اور دیگر تمام نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔شہید حوالدر جمعہ خان ملک کی خاطر جان کی قربانی دے کر بالعموم گلگت بلتستان اور بالخصوص استور کے لوگوں سمیت پاک فوج اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔پاک فوج وطن عزیز کے ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرے گی۔یہاں کے لوگوں کے جذبات سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ یہ لوگ وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے ہر وقت ہمہ وقت تیار ہیں ضلع استور کے پسماندہ ایک گاوں فقیر کورٹ کا ایک جوان حوالدر جمعہ خان شہید نے آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔گلگت بلتستان کی قوم نے ہر میدان میں وطن عزیز کے ساتھ محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ پاک فوج پاکستان کی دفاع کے لیے تیار ہے دشمن کوئی غلط فہمی میں نہیں رہیں ہم اپنے ملک پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑے ہیں۔

اس موقع پر میجر جنرل ثاقب محمود ملک اور کمانڈر 80بریگیڈ کامران نذیر نے شہید جمعہ خان کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور شہید کے لواحقین کو صبر و جمیل کی تلفین کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button