عوامی مسائل

محرم کے دوران امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر استور

استور (سبخان سہیل)استور میں ڈپٹی کمشنر آفس میں محرام الحرم کے حوالے سے امن کمیٹی کے ممبران کا ایک اہم اجلاس زیر صدرات پارلیمانی سیکرٹری کھیل سیاحت گلگت بلتستان برکت جمیل کے ہوا اس اجلاس میں ضلع استور کے دونوں فرقوں کے علماء ،امام جامہ مسجداستور قاری گلزار آحمد، امام جامہ مسجد مرکزی امامیہ سید عاشق حسین، قاری عبدلحکیم، شیخ حفاظت،اور امن کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر رحمان شاہ، ایس پی استور ،محمد اسحاق،نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کھیل سیاحت برکت جمیل نے کہا کی ضلع استور ایک پر امن ضلع ہے اور اس ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت اور موقع کسی کو بھی ہر گز نہیں دی جائے گی۔ محرم الحرم کے مقدس مہنے کو عقیدت و احترام سے منانا ہم سب پر فرض ہے۔استور کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے استور امن کمیٹی کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے میں استور امن کمیٹی ، عمایدین استور اور دونوں سیکٹ کے علما کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محرام الحرام کے ان مقدس دنوں میں ہمیں ایک دوسروں کا احترام کرنا ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے کہا کی ہمیں ہر حال میں امن عزیز ہے امن کو خراب کرنے کے لیے جو کوئی بھی امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقعے پر ایس ایس پی محمد اسحاق احمد نے کہا کی استور میں محرام الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران اور علماکرام نے مکمل تعاون کی بھی یقین داہانی کرائی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button