تعلیم

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سات روزہ فہم القرآن کلاس چترال پولو گراونڈ میں اختتام پذیر

چترال (بشیر حسین آزاد) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سات روزہ فہم القرآن کلاس اتوار کے روز چترال کے پولو گراونڈ میں اختتام پذیر ہوئی جس میں دس ہزار افراد نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھے جن کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا تھا۔قرآن کلاس کے مدرس اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا محمد اسماعیل نے اختتامی درس میں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور یہی اخروی نجات کا واحد ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کے ذریعے ہی ہمیں اللہ تعالی ٰ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کاطریقہ معلوم ہوتا ہے اور اسی کتاب مقدس پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے رزق حلا ل پر اکتفاکرنے اور سود کی کمائی سمیت دوسرے حرام ذرائع آمدنی سے بچنے کی تلقین کی۔ درس کے آخر میں اجتماعی دعا کے موقع پر رقت امیزمناظر دیکھنے میں آئے لوگوں کو رو رو کر اپنے رب سے گناہوں کی معافی مانگتے رہے۔ مولانا محمد اسماعیل کا چترال میں اپنی نوعیت کا یہ چوتھا پروگرام تھا جوکہ نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوکر ایک گھنٹے تک جاری رہتا تھا اور جس میں چترال کے مردوزن نہایت جوش وخروش سے باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں ۔جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے اس موقع پر سات دنوں تک مسلسل پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے غیور اور ایمانی جذبے سے لبریز مسلمانو ں کی انتہائی دلچسپی اور لگن کے پیش نظر اس پروگرام کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button