سیاست

آئینی حقوق کا حصول ہمارا مشن اور پاکستان ہماری منزل ہے، غلام محمد سینئر نائب صدر پی ایم ایل

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر اسمبلی غلام محمد نے کہا ہے کہ آئینی حقوق کا حصول ہماری مشن ہے اور پاکستان ہماری منزل ہے ملکی سلامتی اور بقا کے خلاف سوچ ناقابل برداشت ہے ۔ نوجوان نسل قوم پرستی کے آڑ میں ملک دشمن عناصر کے عزائم کا حصہ نہ بنیں ۔ نوجوانوں کو حقوق کے حصول اور بغاوت میں فرق کرنا چاہیے آئینی حیثیت اور حقوق کی بات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قابل قبول نہیں ہے نوجوان نسل کو قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک و قوم کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت جی بی اپنے دیر پا پالیسیوں کے زریعے نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر دے رہی ہے ۔ میڈیکل کالجز کا قیام اور ہونہار طلبا و طالبات کو انعامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت کی تعلیمی اصلاحات کے باعث نوجوانوں کو حصول علم میں حائل رکاوٹیں تیزی سے دور ہو رہی ہیں نوجوان گلگت بلتستان کا سرمایہ ہیں ان کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ بیروز گار نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جار ہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button