صحت

سید آباد سہار ویلفئیر آرگنائزیشن نے جلوسِ عاشورہ کے دوران گلگت میں بلڈ ڈونیشن کا کیمپ لگایا

گلگت (پ ر) سید آباد سہار ویلفئیر آگنائزیشن گلگت کے زیر اہتمام جلوس عاشورہ کے دوران گھڑی باغ میں ریجنل بلڈ سینٹر اور ریسکیو1122 کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگا یا گیا جس میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کلب علی نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے اسی لئے سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن ہر سال یوم عاشور کو بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات جمع کر کے ضرورت مندوں کو پہنچا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون کا عطیہ کرنا نہایت اجر کا کام ہے اس کے زرئعے سے انسانیت کو بچایا جاسکتا ہے ۔خون کے عطیہ دینے سے انسان کی صحت میں بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انسنا کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے نیا خون تین مہینے بعد بننے سے بدن میں قوت مدافعت کے عمل کو تحریک ملتی ہے ۔ انسانیت کی بقاء کیلئے خون کا عطیہ دینا چاہیے۔ اس موقع پر تقریبا 150 کے قریب خون کے عطیات جمع کیے جو کہ ریجنل بلڈ سینٹر کے حوالے کر دیا۔ اب جس شخص کو بھی خون کا کوئی بھی گروپ چاہیے وہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت یا ریجنل بلڈ سینٹر سے رابط کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ خزانہ روڈ پر قائم سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائیزشن کے مرکزی دفتر میں یوم عاشور کو صبح سے لیکر شام تک فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں میں ادویات تقسیم کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button