صحت

خپلو میں آنکھوں کے امراض کا مفت میڈیکل کیمپ جاری، دو دنوں میں چار سو افراد مستفید ہوے

گانچھے (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں جاری فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کی سرجری بھی ہورہی ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر نیاز علی کی نگرانی میں پہلے روز پندرہ مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا جبکہ دو دن میں چار سو کے قریب مریضوں کے آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا ہے فری میڈیکل کیمپ پیر تک جاری رہے گا عوامی حلقو ں کا ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کے انتظامیہ خصوصاً ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر کے اقدامات کو سراہا جار ہا ہے عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث ہسپتال میں ابھی تک سرجری کی سہولت نہیں ہے اس کے باوجود ہسپتال انتظامیہ مختلف این جی اوز کے ذریعے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے عوام کو سہولت فراہم کر رہے ہیں ایم ایس کی تعیناتی کے بعد سے متعدد بار ملک کے بڑے شہروں سے ماہر ڈاکٹرز آکر فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام اور ہسپتال میں ہی فری آپریشن کیا گیا جس پر گانچھے کی عوام ڈاکٹر غلام حیدر اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button