عوامی مسائل

ٹرانسفر کی عدم تنصیب سے چلاس زیرو پوائنٹ کی آبادی بجلی سے محروم

چلاس (مجیب الرحمان) ٹرانسفارمر کی عدم تنصیب ،عرصہ دراز سے زیرو پوائنٹ کی آبادی بجلی سے محروم کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔بجلی کی عدم فراہمی سے پولیس چیک پوسٹ بھی اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے۔بجلی نہ ہونے سے رابطہ نظام کی چارجنگ نہ ہونے سے کمیونیکیشن سسٹم بھی متاثر ہے۔ زیرو پوائنٹ میں پولیس چیک پوسٹ کے علاوہ فاریسٹ چیک پوسٹ بھی موجود ہے۔ اور انٹری چیکنگ وغیرہ موبائل کی لائٹ جلا کر کی جا رہی ہے۔ ڈیوٹی پر تعینات افراد کئی کلومیٹر دور کے کے ایچ بازار میں جا کر موبائل اور لیمپ وغیرہ چارج کروا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے ڈیوٹی پر تعینات عملہ شدید اذیت میں مبتلا ہے۔اہل علاقہ نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر زیرو پوائنٹ میں ٹرانسفارمر نصب کر کے تھک فیز ٹو سے کنکشن فراہم کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button