متفرق

بابا جان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لاہور (پ ر) آج لاہور پریس کلب میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران پریس کلب کے باہر عوامی وکررز پارٹی اور یوتھ آف گلگت بلتستان کے ممبران اور ہمدردوں کی ایک کثیر تعداد نے گلگت بلتستان میں کامریڈ بابا جان، طاہر علی طاہ کامریڈ افتخار سمیت سیاسی قیدیوں کی گرفتاری اور سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین کے نمائیندہ وفد نے پریس کلب میں وزیر اعلی سے ملاقات بھی کی اور انہیں اپنے تحفظات اور مطالبات سے اگاہ کیا۔ وفد میں عوامی ورکرزپارٹی کے مرکزی رہنما فاروق طارق صاحب ، انجینئر تحسین علی رانا ، ڈاکٹر سعید الدین، اور توقیر کاظمی شامل تھے۔

وفد نے وزیر اعلی سے سیاسی قیدیوں کی گرفتاری ، نیشنل ایکشن پلان اور شیڈیول 4 کے بے جا استعمال، سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کئے جانے اور گلگت بلتستان روڑ کی تعمیر میں تاخیر کئے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے خطاب بھی کیا۔

مظاہرے کے دوران تیری جان میری جان بابا جان بابا جان ، GB کے اسیروں کو۔۔۔ رہا کرو رہا کرو۔۔۔ سی پیک سی پیک ۔۔۔ سیل پیک سیل پیک، حقوق دو حقوق دو ۔۔ GB کو حقوق دو، اور سی پیک میں ناانصافی۔۔۔ نا منظور نامنظور نعرے لگائے گئے۔۔!

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button