متفرق

علی آباد اور کریم آباد ہنزہ میں صفائی مہم کا انعقاد، فعال میونسپل نظام رائج کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا

ہنزہ (اکرام نجمی) ضلعی انتظامیہ اور ہنزہ کے سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کے اشتراک سے سنٹرل ہنزہ میں صفائی مہم اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر ہنزہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے علاوہ قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ،سی ایم ایس علی آباد ،ٹی ایم ایس علی آباد ،بازار ایسوسی ایشن،بزنس ایسوسی ایشن ،مختلف سرکاری و نجی کالج اورسکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ اسماعیلی اسکاوٹس کے ممبران نے شرکت کی ۔

کریم آباد میں ریلی مین بازار سے ہوتے ہوئے زیروپوائنٹ پر اختتام پزیر ہوا اور علی آباد میں ریلی علی آباد مین بازار سے ہوتے ہوئے پٹرول پمپ پر اختتام پزیر ہوا ریلی کے اختتام پر سکول کے طلبا و طالبات کو عطا آباد جھیل تک پکنک کیلئے لے جایا گیا ۔

علی آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہنزہ کے سماجی و سیاسی شخصیت انجینئر امان اللہ نے کہا کہ ایک ماڈل ڈسٹرکٹ کاخواب  پورا کرنے کیلئے ہم نے علاقے سے ہر قسم کے آلودگی کو ختم کرنا ہوگا اور ہمارے اندر یہ شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی کہ ہم ایک اچھے صاف ستھرے ماحول کو قائم رکھ کر ہی حقیقی ترقی کرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی بھرپور مدد کرنا ہے ہمارے اوپر انفرادی طور پر بھی یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

img_0334

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ ریٹائرڈ کیپٹن سمیع اللہ فاروق نے کریم آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ریلی میں شرکت کرکے آپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہنزہ کے عوام صفائی پسند ہے صفائی ہمارے مذہب کا بھی حصہ ہے اور حدیث مبارک میں صفائی نصب ایمان قرار دیا گیا ہے آج کے ریلی کا مقصد اس شعور کو فروغ دینا ہے کہ ہم اپنے گھر سے لیکر سکول تک اور محلے سے لیکر شہر تک کو صاف رکھنا ہے انھوں نے مزید کہا کہ آج کے اس ریلی کو کامیاب بنانے میں جن اداروں نے ساتھ دیا ہے میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

img_0406

ریلی میں شریک طلبا ء و طالبات اور شہریوں نے اس مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ ایک بہترین قدم ہے اور اسطرح کی کوششوں سے معاشرے میں صفائی کے حوالے شعور پیدا ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ہنزہ میں ایک فعال میونسپلٹی کی ضرورت ہے کیونکہ مرکزی ہنزہ کے تجارتی مراکز کریم آباد ،علی آباد، گلمت اور سوست آلودگی کے مسائل سے دوچار  ہو رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button