صحت

چپورسن گوجال میں پاک آرمی کی جانب سے دو روزہ طبی کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان، جیسے کہ ماہر ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی قلت، عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ ضلع ہنزہ کے دور افتادہ مقام چپورسن گوجال میں 22 – 21اکتوبر 2016 کومنعقد کیا گیا۔ جس میں میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپیشلسٹ ، ماہر امراض چشم ما ہرامراض دانت، ما ہرامراض دماغ ،پیتھیالوجسٹ ، ماہر امراض زچگی اور لیڈی میڈیکل آفسیر کی سہولیات مہیا کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ لیبارٹری، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت مہیا کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ایف سی این اے کا بے حد شکریہ ادا کیا اور پاک آرمی کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button