عوامی مسائل

گلگت بلتستان بھر میں کلریکل سٹاف نے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنے کا آغاز کردیا

گلگت ( فرمان کریم،رضا قصیر اور ڈسٹرکٹ نمائندگان سے) گلگت بلتستان کلریکل ایسوسی ایشن نے ترقی نہ ملنے اور سہولیات اور مراعات میں اضافہ نہ ہونے کے بعد اپنے مطالبات کے حق میں علاقہ بھر میں غیر معینہ مدت کےلئےاحتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

منگل کے روز سرکاری محکموں میں اپنے خدمات سرانجام دینے والے کلرکس نے اپ گریڈ یشن نہ ہونے کے خلاف سول سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ جبکہ گلگت بلتستان کے دسویں اضلاع کے سرکاری کلرکس نے اپنے اضلاع میں احتجاجی دھرنے دئیے۔

اس موقعے پر کلریکل ایسوسی ایشن کے صدر محمد بہادر نے پامیر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں میں گزشتہ کئی سالوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لیکن صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث گلگت بلتستان کے 2862کلرکس کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ملازمین بے چینی پائی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ایسے بھی ملازمین ہیں جو ریٹاٹرڈ ہونے کی حد تک پہنچ گئے ہیں۔ لیکن اب تک ان کی اپ گریڈیشن نہیں ہو ئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اگست کے مہینے میں کلرکس کے اپ گریڈیشن کا وعدہ کیا تھا لیکن اکتوبر کا مہینہ بھی گزر گیا ہمارے جائزہ مطالبات کر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ جس کے باعث احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اگر ہمارے جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو تمام اضلاع کے کلرکس صوبائی دارلحکومت کا رخ کر ینگے۔ اور غیر معینہ مدت تک ہمارا احتجاج جاری رکھے گا۔

qqqچلاس: دیامر کے کلریکل اسٹاف نے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کی وجہ سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے علی الصبح ہی مختلف محکموں کے کلریکل اسٹاف محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے دفتر جمع ہو گئے اور دیامر کلریکل سٹاف کے صدر شیر افضل کی قیادت میں ڈی سی دفتر پہنچے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر دیامر کلریکل سٹاف شیر افضل نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کلریکل اسٹاف کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن کی جائے گلگت بلتستان کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ملازمین کے استحصال بند کرنا ہوگا ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے کلریکل اسٹاف سے جو وعدے کئے تھے اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

14875237_1126892464026162_214200927_nسکردو: کلریکل ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کی کال پر سکردو میں بھی کلریکل سٹاف نے کمشنر آفس کے سامنے اپنا احتجاجی دھرنا منگل کی صبح شروع کردیا ہے جس میں سکردو کے کلریکل سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہیں کلرکل سٹاف کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے ایک عرصے سے یہ مطالبہ کرر ہے ہیں کہ ہمیں ملک کے دوسرے صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے کلریکل سٹاف کو دیئے جانے والے مراعات اور سہولیات فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے مرحلہ وار اپنا احتجاج شروع کیا لیکن حکومت نے ہمارے مطالبات پر کان نہ دھرے اس لئے ہم مجبور ہو کر قلم چھوڑ ہرٹال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے صرف مطالبہ کیا کہ ہماری اپ گریڈیشن اور ہمیں مراعات دیائے اس کے بعد ہم اپنے مطالبات کو لے کر ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے اس کے بعد ہم نے بازوں پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرتے رہے۔ اب ہم مجبورہو گئے ہیں اب بھی حکومت ہماری مانگوں کو پرا نہیں کرتی ہے تو ہم تمام اضلاع سے گلگت کی طرف مارچ کریں گے اوراسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button