کھیل

ہنزہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جعلی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے، گوجال سپورٹس ایسو سی ایشن

گلمت (نمائندہ خصوصی) گوجال سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ایک اخباری بیان میں ہنزہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کو جعلی، دکھاوا اور خلافِ قانون قرار دیتے ہوے از سرِ نوانتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ چند لوگوں کو جمع کر کے بعض سرکاری عہدیداروں نے قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوے ضلعی سطح پر انتخابات کروائے ہیں۔ گوجال سپورٹس ایسوسی ایشن عرصہ دراز سے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے۔ گوجال میں سالانہ باقاعدگی سے گریڈ اے اور گریڈ بی کے کرکٹ مقابلےہوتے ہیں۔ گوجال سب ڈویژن میں گریڈ اے کی چودہ اور گریڈ بی کی 20 ٹیمیں موجود ہیں۔ متعدد رجسٹرڈ سپورٹس کلبز بھی موجود ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل میں مکمل نظرانداز کیا گیا ہے۔

رجسٹرڈ اور فعال کلبز کو اندھیرے میں رکھ کر انتخابات کروانا اور من پسند افراد کو عہدے دینا دھاندلی کے مترادف ہے۔ اسلئے فوراً انتخابی نتیجے کو کالعدم قرار دیتے ہوے دوبارہ تمام کلبز اور ایسوسی ایشنز کو مدعو کیا جائے تاکہ ازسرنو انتخابات ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر دوبارہ انتخابات نہیں کروائے گئے تو گوجال سپورٹس ایسوسی ایشن عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button