متفرق

گگت بلتستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، کیپٹن (ر) سکندر علی

گلگت ( پ ر) پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن (ر) سکند ر علی نے کہا ہے کہ ہم چا ہتے ہیں کہ کر پشن کا مکمل خا تمہ ہو حق دار کو اسکا حق ملے جو فنڈ وفاق سے ملتا ہے وہ عوام پر خر چ ہو ۔ یہ رقم کسی فرد واحد کی جیب میں نہ جا ئیں ۔ گلگت بلتستان سے فرقہ واریت کا خا تمہ ہماری اولین تر جیح ہے ۔ دہشتگردی اور فرقہ واریت ایک زہر ہے جو پر امن معا شر ے کو دیمک کی چا ٹتی ہے ۔ ہم گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ ھ سے اکھاڑ پھینکنا چا ہتے ہیں ۔ اس کیلئے تمام مکا تب فکر کے علما ء کو کر دار ادا کر نا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن لا گو ہو نے کے بعد سے گلگت بلتستان میں امن امان کی صورت حا ل بہتر ہو ئی ہے ۔ حکو مت کو چا ہیے کہ سکشن 4میں جن علما ء کو ڈالا گیا ہے ۔اس پر نظر ثانی کر ے جو محب وطن اور غریب پرو ر لوگ ہیں ان کو اس سکشن سے نکا ل دیں اور جو فسادی اور امن دشمن ہے ان کو کڑی سزا دے ۔

چیئر مین پبلک اکا ؤٹنس کمیٹی نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں صو با ئی وزیر تعلیم کا کر دار قابل تعریف ہے جس نے NTSکے ذریعے اساتذہ کو میرٹ پر بھر تی کر کے دوسرے محکمو ں کیلئے مثال قائم کی ۔میں NTSاور وزیر تعلیم کی اس اقدا م سے بہت مطمئن ہو ں ۔ بلتستان ڈویژن میں 100فیصد میرٹ پر اساتذہ بھر تی کئے ہیں ۔ یہ ایک خو ش آئند با ت ہے تمام محکموں میں بھی میر ٹ کی با لا دستی ہو نی چا ہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ جگلو ٹ سکر دوروڈ بلتستان کی عوام کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس کو بہت جلد بنانا چا ہیے ۔ جگلوٹ سکر دو روڈ دفاعی اعتبار سے بھی انتہا ئی اہم ہے ۔ سیا چن محا ز کیلئے یہ ایک واحد ذریعہ ہے ۔ حکو مت اس روڈ کی اہمیت اور حساسیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس پر جلد کا م شرو ع کر یں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button