سیاست

عمران خان کی کال پر اپنی جان دینے کو تیار ہیں، تحریک انصاف کوہستان کےرہنماوں کا احتجاجی ریلی سے خطاب

کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مرکزی قائدین کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت وقت کو آگاہ کیا ہے کہ عمران خان کی کال پر وہ اپنی جان دینے کو تیار ہیں ، ڈنڈے اور شیلنگ سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ کوہستان کے مرکزی شہر کمیلہ میں خطاب کرتے ہوئے مقررین میں سے حاجی گلاب خان، سرفراز، سربلند، فضل الٰہی ، راجہ عارف ، قری طیب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پر مشکل وقت ہے ہم یکم نومبر کو ہر صورت میں کوہستان سے ریلی نکال کر اسلام آباد جائیں گے ۔ مقررین نے عام لوگوں سے بھی جلسے میں شرکت کی اپیل کی ۔ اس دوران شاہراہ قراقرم طویل وقت کیلئے بند رہی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button