متفرق

قوم پرست اور ترقی پسند جماعتوں کا اجلاس، "گلگت بلتستان رائٹس موومنٹ” کے قیام کا اعلان

گلگت (پ ر)گلگت بلتستان کی قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں کا ایک ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں بزرگ ترقی پسند رہنما ا نجینئر امان اللہ کی صدارت میں ہوا۔ شاجلاس میں گلگت بلتستان کی قوم پرستجماتوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کی پرزور مزمت کی گی اور اسے نواز اور حفیظ حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔اور قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں کے آپس میں اتفاق اور اتحاد پر زور دیا گیا۔قوم پرست جماعتیں بین الاقوامی عالمی انسانی منشور کے مطابق اپنے 70 سالہ غضب شدہ حقوق کے لیے جد و جہد کر رہیہیں اور اسے آئین پاکستان بھی اجازت دیتا ہے۔ایک بار پھر مل کر مشترکہ قومی حقوق کے لیے جد وجہد کرنے کے لیے نیا قوم پرست اتحاد ناگزیر ہے۔ تمام رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کی گلگت بلتستان رایٹس مومنٹ کے نام سے نیا پلیٹ فارن تشکیل دیا جاے گا اور ون پواینٹ ایجنڈا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق لوکل اتھارٹی،سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی،اقتصادی راہداری میں حصہ اور زد میں آنے والی زمینوں کا معاوضہ، خود مختار آیئن ساز اسمبلی کا قیام شامل ہے۔

نئی اتحد کا پہلا اجلاس یکم نومبر کو ہوگا اور باقاعدہ کابینہ تشکیل دینے کے بعد تمام ضلعوں میں جلسے،سیمنار،کانفرنس کے زریعے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جا ئےگا۔ اور اجلاس کے آخر میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام قوم پرست سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جاے۔

اجلاس میں  گلگت بلتستان ایکشن تحریک کے چیئر مین ایڈوکیٹ احسان علی،قراقرم نیشنل مومنٹ کے چیرمین محمد جاوید،سابق چیئرمین KNM ممتاز نگری،صابر علی شاہ ،مرکزی جنرل سیکریٹری قراقرم نیشنل مومنٹ تعارف عباس ترقی پسند رہنما سلطان مدد گلگت بلتستان نیشنل مومنٹ کے چیئر مین ڈاکتر غلام عباس،ایڈوکیٹ اشفاق،معروف کالم نویس ہدایت اختر عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما کامریڈ واجد علی گلگت بلتستان یونایٹیڈ مومنٹ کے چیرمین منظور پروانہ کے علاوہ دیگر رہنماوں اور کارکنوں کیکثیرتعداد نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button