معیشت

پرنس ملٹی پرپزکواپریٹیو سوسائٹی یاسین کا چوبیسواں سالانہ اجلاس جوٹیال میں منعقد

گلگت(پ ر) پرنس ملٹی پرپزکواپریٹیو سوسائٹی یاسین کا چوبیسواں سالانہ اجلاس گزشتہ روزجوٹیال گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سوسائٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر صوبیدار(ر) مالک شاہ نے ادارے کی سالانہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تمام ممبران کو اگاہ کیا گیا جبکہ سوسائٹی کے جنرل منیجر نیت خان نے ادارے کی مالی پوزیشن اور دیگر اثاثہ جات سے متعلق شرکاء کو تفصلاً اگاہ کیا۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے آئندہ سال کے لئے مجلس انتظامیہ کا چناؤ عمل میں لایا گیاجس کے تحت انجینئر(ر) مہترجان کو یاسین سوسائٹی کا صدر،شاہ خان نائب صدر،صوبیدار(ر) زاہدکریم آنریری سکریٹری ،منصورعلی خان فنانس سکریٹری،جبکہ صوبیدار(ر) منظورعلی، حوالدار(ر) دوردانہ جان،یوسف داد،فرمان علی اورتھن ولی کو ڈائریکٹرمقرر کیاگیا۔ اجلاس میں رواں سال کے دوران یاسین طاؤس میں سوسائٹی ہذاکا کیش کاؤنٹر کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ممبران نے سوسائٹی ہذا کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ادارے کی کامیابی کے لئے سابقہ مجلس انتظامیہ اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نئی مجلس انتظامیہ سے بھی ادارے کی تعمیروترقی کے لئے اسی طرح کا کردار اداکرنے کی توقع ظاہرکی۔ اجلاس میں سوسائٹی ہذاکے مرحوم ممبران کے لواحقین کو ادارے کی جانب سے امدادکے طورپر مبلغ پچاس پچاس ہزارروپے نقد ی امدادبھی دیدی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button