سیاحت

سیاحوں کی عزت اور احترام تہذیب کی علامت ہے، خطیب جامع مسجد چلاس کا نجی ہوٹل افتتاح کے موقع پر خطاب

چلاس(مجیب الرحمان)سیاحوں کی گلگت بلتستان میں ریکارڈ آمد اور انکی مشکلات کے پیش نظر تعمیر کی گئی نجی ہوٹل رائل سٹی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔خطیب جامع مسجد چلاس مولانامزمل شاہ اور دیگر علمائے کرام نے دعائے خیر کے ساتھ ہوٹل کا آغاز کر وا دیا۔تقریب سے خطاب میں خطیب جامع مسجد مولانا مزمل شاہ نے کہا کہ مہمانوں کا عزت و احترام مہذب قوموں کی علامت ،اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔دیامر کے عوام مہمان نواز ہیں۔مسافروں کی مشکلات کے خاتمے کے لئے عوام کی طرف سے اقدامات خوش آئند ہیں۔ امسال بابوسر روڈ پر مسافروں کے تحفظ کے لئے مقامی رضاکار فورس کا کردار بھی کلیدی رہا ہے۔تقریب میں دیگر جید علمائے کرام بھی شریک تھے۔ہوٹل کے ایم ڈی حاجی حسین احمد قریشی نے کہا کہ مسافروں اور سیاحوں کی سہولت اور انہیں بہتر رہائش اور صاف ستھرا ماحول دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔امید ہے سیاح ہوٹل انتظامیہ اور عملے کے رویے سے مطمئن ہونگے اور انکا سفر یاد گار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں صفائی اور کھانے پینے کا معیار بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button