عوامی مسائل

‘متنازعہ منرلز پالیسی’ پر عملدرآمد روک دینے کا خیر مقدم

گلگت (پریس ریلز) گلگت بلتستان میٹلز منرلز اینڈ جیمز ایسو سی ایشن کا اجلاس سعید الحسنین صدر ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔ اجلاس کے دورآن منرلز پالیسی 2003ء کی بحالی اور متنازعہ منرلز پالیسی 2016ء پر عملدرآمد روک دئیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور حالیہ فیصلے کو منرلزکے شعبے سے وابستہ افراد اور اداروں کی کامیابی قرار دیا گیا اس سلسلے میں جی بی ایم ایم جی اور دیگر اداروں کی شبانہ روز محنت بالخصوص چےئر مین سید زوالفقار شاہ اور ان کے رفقاء کار کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت ایسی شاندار کامیابی ملی ہے ۔ جبکہ معدنیات کے شعبے سے وابستہ نمائندہ تنظیموں اور افراد کی کوششوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت بالخصوص گورنر میر غضنفر علی خان ،وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن ،اراکین کونسل ، اسپیکر قانون ساز اسمبلی و ممبران قانون ساز اسمبلی کا کردار لائق تحسین ہے ۔جنہوں نے علاقائی مفادات کے تحفظ کے لئے مثبت کردار ادا کیا ۔ اجلاس کے دوران اس امر پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا کہ شعبہ معدنیات کی فعالیت سے ہی خطے کی خوشحالی وابستہ ہے جو اس شعبے کی فروغ کیلئے شعبے کے اسٹک ہولڈرز اور حکومت کے درمیان ایک صحت مند دانہ اور قابل عمل ورکنگ ریلیشن شپ سے ہی ممکن ہے اس حوالے سے جی بی ایم ایم جی اپنے زمہ داریوں اور فرائض سے آگاہ ہے اور آئندہ بھی ماضی کی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی کا فریضہ انجام دیتی رہیگی دریں اثناء اجلاس میں زور دیاگیا کہ محکمہ معدنیات اور اس شعبے کی ترقی اور شعبے سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے جلد از جلد اپنی زمہ داریاں پوری کرے اور طویل عرصے سے معرض التواء میں پڑی فائلیں نمٹائے تاکہ برادری کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button