عوامی مسائل

داریل اور تانگیر میں پچیس جوانوں کو قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی گئی

چلاس(پ ر)قراقرم انوائرنمنٹل ویلفئیر سوسائٹی پاکستان (KEWS Pakistan) ،داریل ویلفئیر ایسوسی ایشن (DWA) اور دردستان یوتھ فاؤنڈیشن (DYF) نے مشترکہ طور پر دیامر پاورٹی ایلویشن پروگرام (DPAP) کے مالی تعاون اور ہلال احمر پاکستان (PRC) کے فنی معاونت سے داریل و تانگیر میں فرسٹ ایڈ(FD) اور ہنگامی حالات سے بچاؤ (DRR)کی پانچ روزہ تربیت مکمل کی جس میں ۶۵ نوجوانوں کو معتلقہ شعبے میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت حاصل کرنے کے بعد اس قابل ہو چکے ہیں کہ وہ ہنگامی حالات میں متاثرہ کمیونٹی کی بھر پور انداز میں مدد کر سکیں۔یہ تربیت ۲۵ اکتوبر سے شروع ہو کر ۳۰ اکتوبر جاری رہا۔تربیت یافتہ افراد کو نہ صرف سرٹیفیکیٹس دی گئیں بلکہ ان کو PRC کے رضاکاروں کے دستے کے نیٹورک سے بھی منسلک کیاگیا تاکہ بروقت ہنگامی حالات میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کا کم سے کم نقصان کا اندیشہ ہو۔عمائدین علاقہ نے پروگرام کو سراہا اور اس قسم کی مزید تربیتوں کے اہتمام کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button