عوامی مسائل

بابوسر سڑک کی تعمیر کے دوران استعمال ہونے والی اراضی اور تباہ شدہ فصلوں کا معاوضہ ادا کیا جائے، حاجی ریاض الدین

چلاس(بیوروچیف)بابوسر میں سڑک کی تعمیر کے دوران متاثر ہونے والی زرعی اراضی اور تباہ ہونے والی فصلوں کا معاوضہ فوری ادا کیا جائے۔بابوسر میں روڈ کی تعمیر کے دوران لے آؤٹ غلط دے کر زرعی اراضی میں سے سڑک بنائی گئی لیکن بعد ازاں لے آؤٹ تبدیل کر کے سڑک کا رخ دوسری جانب کروا دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے خراب ہونے والی اراضی کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیاہے۔ان خیالات کا اظہار اصلاحی کمیٹی بابوسر کے چئیرمین حاجی ریاض الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگ سڑک کی تعمیر کے دوران اپنی فصلوں اور تیار کھیتوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔انکے نقصانات کا تاحال ازالہ نہیں کیا گیا ہے۔اصلاحی کمیٹی بابوسر نے سپریم اپیلیٹ کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر غریب متاثرین کو نقصانات کا معاوضہ ادا کروانے کا حکم صادر فرمائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button