کیریئر

سی پیک منصوبے کے لئے تربیت یافتہ تکنیکی مہارت رکھنے والے افراد کی مانگ بڑھ جائے گی، ثنا اللہ سیکریٹری تعلیم

گلگت(خبرنگارخصوصی)سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے گلگت بلتستان کی اہمیت بڑے گی اور معاشی سرگرمیاں بڑھ جائینگی جس کے لئے ٹیکنکل افراد کی ضرورت بہت بڑجائے گی اس لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہنر مند افراد کو تیار کیا جائے ۔منگل کے روز مقامی ہوٹل میں گلگت بلتستان میں ہنز مند افراداوران میں استعداد کار بڑھانے کے لئے صوبائی کابینہ سے پاس کرداہ ایکٹ”گلگت بلتستان ٹیکنکل ،ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ ایکٹ کی پہلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس شعبے پر کام کرنے والی تمام این جی اوزکو بھی ساتھ لے کر آگے بڑھ گے اور این جی اوز سے مل کر اقدامات کرینگے ۔

انہوں نے کہا ایک ماہ کے اندر یہ ایک قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سے منظور ہوگا اور اس کے بعد حکومتی سطح پر ٹیکنکل ادارے بنائے جائینگے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو ہنزمند بھی بنایا جائے گا ۔اس سے قبل ایکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے TEVTکے نمائندے نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر کوئی پولی ٹیکنکل سنٹر نہیں ہے جبکہ 7پرائیوٹ ادارے اس شعبے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہر ٹیکنکل شعبے میں ٹیکنکلی کام کرنے والے افراد کو ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے جن میں گیراج میں کام کرنے والے ،لکڑی کے کارخانہ اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والے افراد کو 1ایک ماہ اور 15پندرہ دن کی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے اورساتھ ساتھ ان کی کیریئر کونسل کی بھی ضرورت ہے اور ان لوگوں کو شوشل ایکسپٹنس دلوانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا رجحان اس جانب بھی بڑجائے ۔

اس موقع پر AKRSP،ہاشو فاونڈیشن ،روپانی فانڈیشن ،پاکستان جیمز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ سیکریٹری لاء گلگت بلتستان ،سیکریٹری منرلز ،ڈائریکٹر ایجوکیشن اور دیگر موجودتھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button