عوامی مسائل

مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہورہا، 15 نومبر کو شاہراہ قراقرم پر دھرنا دینگے، دیامر یوتھ موومنٹ

چلاس(مجیب الرحمان)مطالبات پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔15نومبر کو علماء ،عوام،تاجر برادری سول سوسائٹی کی مدد سے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیا جائے گا۔ڈاکٹروں کی کمی سے انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں متعلقہ حکام خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔حکام کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈاکٹر ڈیوٹی ہی نہیں دے رہے ہیں۔ اورانہیں تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔گائنی کالوجسٹ سمیت دیگر ڈاکٹرز فوری طور پر ہسپتال میں ڈیوٹی پر حاضر کر دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار دیامر یوتھ موومنٹ کے اہم اجلاس میں راہنماؤں نے کیا۔اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پر امن احتجاج کے ذریعے مطالبات سے آگاہ کیا گیا مگر حکومت کی جانب سے روایتی بے حسی افسوسناک ہے۔ڈاکٹروں کی کمی سے ہسپتال بھوت بنگلے میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ڈاکٹروں کی کمی سے روز انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔زچگی کے معمولی کیسز کو بھی دوسرے اضلاع میں ریفر کر دیا جاتا ہے۔مزیدستم سہہ نہیں سکتے ہیں اور اپنے مطالبات منوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button