سیاست

پی ایس ایف، پی وائی او، خواتین ونگ ، علماء ونگ ، پیپلز لائر فورم کی تنظیم نو کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، پی پی پی

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبارات میں پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کی تنظیم نو کی حوالے سے چھپنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے ذیلی تنظیموں پی ایس ایف، پی وائی او، خواتین ونگ ، علماء ونگ ، پیپلز لائر فورم کی تنظیم نو کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی میں بلتستان ڈویژن اور استور کا تنظیمی دورہ کر لیا ہے جبکہ دیامر ، غذر ، ہنزہ ، نگراور گلگت کے پارٹی ورکروں سے مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ تنظیمی کمیٹی دیگر اضلاع کے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی چیرمین سے اجازت لے کر باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کرے گی ۔پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن ضلع گلگت ، ضلع غذر اور ضلع ہنزہ کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے، بہت جلد ان تنظیموں کا اعلان صوبائی قیادت مرکز سے اجازت لے کرعہدہ داروں کا اعلان کرے گی۔ پارٹی کارکنوں کو حدایت جاری کی جاتی ہے کہ وہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں اور من گھڑت خبروں سے اجتناب کرے ،جس سے کارکنوں میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ کارکنان اپنی رائے کا اظہار کمیٹی کے سامنے کرے ، میڈیا میں تنظیم نو کے حوالے سے خبروں سے اجتناب کرے۔ میڈیا سیل کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے غیر مصدقہ خبروں سے اجتناب کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button