معیشت

گلگت میں جیمز اینڈ جیولری کی دو روزہ نمائش اختتام پزیر

گلگت( سٹاف رپورٹر) پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈولپیمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام دو روزہ جیمز نمائش اختتام پذیر ہوا اختتامی تقریب کے مہماں خصوصیچیئرمین پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈولپیمنٹ کمپنی عبدالزاق تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں۔ ان کو بروئے کار لا کر جی بی کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈولپمنٹ جی بی میں اس شعبے سے وابستہ افراد کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تاکہ یہاں کے بیروزگار نوجوان اس شعبے میں تربیت حاصل کر کے اپنے پاوں پر کھڑا ہو سکے۔

dsc_0279

اُنہوں نے کہا کہ جی بی میں اب تک سینکڑوں افراد نے جیمز کی تربیت حاصل کر کے اپنے روز ی کمارہے ہیں۔ اور مستقبل میں بھی ان افراد کی سپورٹ کی جائے گی۔ جیمز کے شعبے میں وابستہ افراد کی ملکی اور بین الااقوامی سطح پر بھر پور راہنمائی کی جائے گی۔ تقریب کے آخر میں مہما ن خصوصی نے جیمز نمائش میں حصہ لینے والے شرکا ء میں اسناد بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button