عوامی مسائل

حکومت کی بے حسی سے تنگ گلگت شہر میں واقع چار کالونیوں کے مکینوں نے تین کلومیٹر سڑک کی مرمت خود کرنے کا فیصلہ کرلیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی بے حسی سے تنگ آکرگوجا ل کالونی، پرنس کالونی ، گوپس کالونی اور مسگار کالونی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت شاہراہ قائداعظم تا مسگار کالونی3 کلومیٹر لنک روڈ مرمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کے روز ان محلوں کے عوام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہ قائداعظم تا مسگار کالونی روڈ کی مرمت عوام اپنی مدد آپ کی جائے۔ اجلاس میں کنوئینر فدااللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ یہ کمیٹی ان 4محلوں میں رہائش پذیر افراد سے فی کس 1000 روپے اکٹھا کر کے روڈ کی مرمت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایک قرارداد بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ محلوں میں رہائش پذیر افراد اپنے پائپ لائین ٹھیک کرے اپنے نکاسی آب کو راستے میں کھلا چھوڑنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ شاہراہ قائداعظم تا مسگار کالونی روڈ پر سرکاری آفیسران، سرکاری ادارے اور نیم سرکاری اداروں سمیت ممبر قانو ن ساز اسمبلی فدا خان بھی رہائش پذیر ہے۔ حکومت کو کئی دفعہ یہاں کے عوام کو درپیش ذرائع آمد رفت کے بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ جس سے تنگ آکر عوام نے اپنی مدد آپ راستے مرمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button