عوامی مسائل

یاسین میں ٹریفک حادثات کے بعد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین پولیس کا مجسٹریٹ کے ہمراہ بغیرکاغذات ،بغیرلائسنس اوربغیرہلمیٹ کے موٹربائیک چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون ۔بغیرکاغذات بغیرلائسنس اور ہلمیٹ کے بغیرسفرکرنے والے 47موٹرسائیکل سواروں کے خلاف چالان چاک کرتے ہوئے 5400جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کیا۔تفصیلات کے مطابق یاسین میں بڑتی ہوئی ٹریفک حادثات کی پیش نظریاسین پولیس نے مجسٹریٹ یاسین کے ہمراہ موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 47موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ہلمیٹ ،کاغذات اور لائسنس نہ ہونے کے باعث چالان کرتے ہوئے 5400روپے جرمانہ کیا اور جرمانے کے رقم کو سرکاری خزانے میں جمع کیا ۔یاسین کے عوامی حلقوں کے جانب سے یاسین پولیس کے اقدامات کو سراتے ہوئے یاسین میں بڑتی ہوئی ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے مزیدکاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button