متفرق

گروپ کیپٹن شاہ خان کی وفات سے گلگت بلتستان ایک عظیم قومی ہیرو سے محروم ہوگیا ہے، سید مہدی شاہ سابق وزیراعلی

سکردو(پریس ریلز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو گروپ کپٹن شاہ خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی تقریب ہوئی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ گروپ کپٹن شاہ کی وفات سے گلگت بلتستان ایک عظیم قومی ہیرو سے محروم ہو گیا ، شاہ خان ہمارے ہیرو تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وقف کر دی ، آپ کا شمار جنگ آزادی کے عظیم سپوتوں میں ہوتا تھا ،گروپ کپٹن شاہ خان کی وفات سے دلی صدمہ ہوا، اور قوم ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گئی ،ان کی موت سے جو خلا پیدا ہے اُسے پورا کرنے میں وقت لگے گا ،گلگت بلتستان کی قوم گروپ کپٹن شاہ خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ضلع سکردو وزیر محمد اقبال اور بلتستان ڈویژن کے سکرٹیری نشر واشاعت نجف علی نے بھی گروپ کپٹن شاہ خان مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ، تقریب کے آخر میں گروپ کپٹن شاہ خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتخہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی ،سید مہدی شاہ نے کہا کہ مصیب کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرےْ ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button