سیاست

ہنزہ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، عہدے سے استعفی دے رہا ہوں، رحمت علی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن

گلگت(پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے جنرل سیکریٹری رحمت علی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقبول ضلع ہنزہ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ،بے روزگاری،سڑکوں کی خستہ حالی،صحت کے وسائل کی کمی سمیت ہر طرح کے مسائل میں اضافے بالخصوص روزگار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ہنزہ کا تعلیم یافتہ طبقہ نہایت پریشان حال ہے جبکہ علاقے کے منتخب نمائندے سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طرح غائب ہو جاتے ہیں۔عوام اور نوجوان ہنزہ میں مسلم لیگ کے عہدیداروں سے پوچھتے ہیں تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔ علاقے کے تعمیر و ترقی سمیت دیگر دیگر اہم معاملات میں پارٹی کی تنظیمی عہدے مذاق بن گئے ہیں۔منتخب نمائندے رات کو جاگتے ہیں اور دن کو سوتے رہتے ہیں۔انتخابات کے بعد پارٹی کے لئے کام کرنے والے پارٹی عہدیدار اور کارکن مایوس ہیں ۔علاقے کے کسی بھی اہم مسئلے پر بات نہیں کر سکتے جبکہ منتخب نمائندوں کو سوشل میڈیا پر سیلفیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال جاری رہی تو ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچے گا اور پارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی دن رات محنت کی وجہ سے منتخب نمائندے میر سلیم کے گھر میں چوبیس گھنٹے بجلی ہے جبکہ ہنزہ کے عوام سخت سردی میں بھی بجلی کی اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں۔جبکہ گورنر میرغضنفر،رکن اسمبلی رانی عتیقہ اور منتخب رکن اسمبلی میر سلیم سردیوں کی وجہ سے اسلام آباد میں جبکہ ہنزہ اس وقت ان گنت مسائلل سے دوچار ہے اور پہلی اے ڈی پی بھی غائب ہے۔اس صورت حال میں پارٹی کے عہدے رکھنا نہ صرف ہنزہ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے۔ منتخب ممبر اسمبلی ایک منتخب ٹولے کے علاوہ کسی کو گھاس تک نہیں ڈالتے ،حسن آباد میں کچرے کے ڑھیر کہ آگ لگا کر جلانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور خطے کا قدرتی حسن متاثر ہو رہا ہے جس کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button