عوامی مسائل

تحصیل یاسین میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، تحریک انصاف

یاسین(ڈسٹرکٹ رپورٹ)پی ٹی آئی یاسین نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گندم کے کوٹے میں کمی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ٹی آئی تحصیل یاسین ہمایون شاہ کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری تحصیل یاسین دلاور شاہ ، نائب صدر بلبل، سینئر نائب صدر شاہ وزیر ، کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحصیل یاسین میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ۔ بجلی کی عدم دستیابی نے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے اجلاس میں محکمہ برقیات سے مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل یاسین میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ محکمہ برقیات کی سب انجینئر کو مستقل بنیادوں پر یاسین میں تعینات کیا جائے ۔ عوام سڑکوں پر نکل آئے تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں ۔ اجلاس میں گندم کے کوٹے میں تیزی سے کمی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ اس سے قبل پہلی دفعہ 75 ہزار بوری گندم کی کٹوتی کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 9 ہزار بوری گندم کم کردی گئی ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے ۔ عوام روزمر ہ کے حساب سے گندم کے کوٹے میں کمی سے سخت پریشان ہیں ۔ گندم کے کوٹے میں کمی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا اور گندم کی قلت پا قابو پانے کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے تو عوا م سخت ترین احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ماضی قریب کی مثالیں موجود ہیں جہاں عوام نے کوٹے کے مسئلے پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گندم کی کوٹے کی بوریاں تمام دیہاتوں کے گوداموں میں موجود رہنی چاہیے ۔ ریزرو اسٹا ک کے زریعے کسی بھی بحران پا قابو پایا جاسکتا ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دے بصورت دیگر عوام دمادم مست قلندر کے لئے تیار ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button