عوامی مسائل

ہلال احمر نے شگر میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف کا سامان تقسیم کیا

شگر(عابد شگری)انجمن ہلال احمر کی جانب سے ضلع شگر کے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف تقیسم کیا۔ انجمن ہلال احمر سکردو کے سیکریٹری باقر حاجی اور دیگر نے کھانے پینے کی اشیاء،کمبل اور خیمے متاثرین میں تقسیم کئے۔گزشتہ دنوں ضلع شگر کے د درافتادہ گاؤں ہمیسل میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقع پیش آیا۔مقامی پولیس اور انتظامی اداروں کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے پانچ گھرانے متاثر ہوگئے ۔اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ پر مقامی رضاکاروں نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے قابو پالیا۔ اگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی۔آتشزدگی کی وجہ سے املاک کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ غذائی ذخائر، اجناس اور گھاس پھوس کے ذخائر بھی ختم ہوگئے ہیں۔ متاثرہ افراد مقامی لوگوں ا ور رشتہ داروں کے گھروں میں پناہ گزیں ہیں۔ متاثرہ افراد نے اپنی مدد آپ تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔ انجمن ہلال احمر کی طرف سے فوری اور مناسب معاونت پر عمائدین، متاثرین اور مقامی انتظامیہ نے شکریہ ادا کیا۔ ہلال احمر نے خمیے، کمبلیں اور دیگر ضروری اشیاء کے پیکیجز فراہم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button