کھیل

چلاس میں واپڈا کپ پولو ٹارنامنٹ جاری

چلاس(عمرفاروق فاروقی)سیکنڈ واپڈا پولو کپ ٹورنامنٹ پول بی کا سیمی فائنل تھک کلب اور کھنبری کلب کے مابین کھیلا گیا ۔میچ کے ابتداء سے ہی دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ،میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے چا چار گول کرکے برابر رہی ،اوردوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین پھر کانٹے دار مقابلہ ہوا ،اور مقررہ وقت کی اختتام تک دونوں ٹیموں نے کوئی گول نہیں کرسکے اور یوں مقرر ہ ایک گھنٹے کا وقت ختم ہوگیا۔جیوری کے فیصلے پر دونوں ٹیموں کو مزید دس منٹ کا ٹائم دیا گیا ۔دس منٹ کے مقررہ وقت میں ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیموں نے گول نکالنے کیلئے ایک دوسرے پر زبردست حملے کیئے ،تاہم آخری لمحات میں تھک کلب کے پلیئر فضلوٹ نے ایک گول کرکے میچ کا رخ تبدیل کر دیا ،اور مقررہ وقت کے اختتام تک تھک کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کھنبری کلب کو شکست دے کر فائنل کیلئے جگہ بنالی۔سیکنڈ واپڈا پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل 29نومبرکو ہڈور اور تھک کلب کے مابین کھیلا جائیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button