عوامی مسائل

کسی بھی سرکاری محکمے میں ترجمان تعینات نہ ہوسکا، معلومات کے حصول میں دشواریاں

ٓغذر(فیروز خان) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں ترجمان رکھنے کی ہدایات کھو کھاتے میں ۔تاحال کسی محکمے میں ترجمان کی تعیناتی عمل میں نہیں لایا جا سکا۔میڈیا نمائندگان سیمت عوام کو معلومات کے حصول میں دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکمہ جات میں عوام اور میڈیا نمائندگان کو معلومات کی فراہمی کے لئے ترجمان رکھنے کی سختی سے ہدایات جاری کی تھی جس سے عوامی حلقوں سیمت میڈیا سے وابسطہ افراد نے بے حد سراہاتھا۔لیکن ہدایات جاری ہونے کے عرصہ گزرنے کے باوجود کسی بھی محکمے میں ترجمان کی تعیناتی عمل میں نہیں لایا گیا اور چیف سیکریٹری کے احکامات کو تمام محکموں کے ذمہ داران نے ہو ا میں اڑا دیا جس سے عوامی حلقوں میں بے چینی کی لہردوڑنا شروع ہو گئی۔واضح رہے کہ سرکاری محکموں میں ترجمان کی عدم موجودگی کے باعث عوام اور صحافتی حلقوں کومعلومات حاصل کرنے میں شدید دشورای کا سامنا ہے ۔چیف سیکریٹری کے احکامات سے عوام اور صحافتی حلقوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوگئی تھی لیکن سرکاری افیسران کی ہٹ دھرمی سے امید کی یہ کرن طلوع ہونے سے قبل ہی دم توڑ گئی ۔عوام اور صحافتی حلقوں نے چیف سیکریٹری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button