متفرق

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سکیل 9 سے نیچے مختلف اسامیوں کے نتائج کا اعلان کردیا

گلگت : گلگت بلتستان محکمہ ایکسائیز میں پہلی مرتبہ شفاف ترین بھرتیاں کر کے غریب اور مستحق عوام کو ان کا جائزحق دیا گیا ۔ ایک پریس ریلیز میں سیکر یٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدعبدالوحید شاہ نے کہا نتائج کے بارےمیں کہا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتسان کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے میرٹ کی بالادستی کے لئے انتہائی ساتھ دیا اور ہر طرح کے دباؤ کو اپنے اوپر لے کر محکمہ ایکسائز میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کے لئے سیکرٹری ایکسائز اور دیگر آفیسران کی حوصلہ افزائی کی۔ان امتحانات میں پاک فوج کے علاوہ محکمہ فنانس اور محکہ سروسیزکے ایماندار ترین آفیسران کی خدمات حاصل رہیں۔ امتحانات میں تحریری ،جسمانی اور عملی امتحانات کے علاوہ زبانی امتحانات بھی لئے گئے ۔امیداروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور غریب طبقہ کے لوگوں کا شامل ہو کر نظام پر اعتماد کرنا ادارے کے لےئے بہت خوش آئندہے۔جن عہدوں کے لےئے امتحانات لے گئے ان میں یو ڈی سی،ایل ڈی سی، اسٹور کیپر،سی ایس آئی،ہیڈ کانسٹیبل ،کانسٹیبل،ڈراےؤر،نائب قاصد ،چوکیدار،فالور اور کک کی اسامیاں شامل ہیں۔معذور کوٹہ اور خواتین کا کوٹہ کی اسامیاں بھی تحت ضابطہ پر کی گئی۔اس سلسلے میں مورخہ 30نومبر کو سیکرٹری ایکسائز کے دفتر میں حلف برداری ہوگی اور تمام بھرتی شدہ امیدوارں کے ساتھ تفصیلی نشست ہوگی۔

سیکر یٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدعبدالوحید شاہ نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنھوں نے انتہائی ایمانداری ،غیر جانبداری اور غربا پروری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف میرٹ کی با لادستی پر یقین رکھتے ہیں بلکہ اس کے لےئے عملی مظاہرہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔دوران امتحان انتہائی سخت نظم و ضبط کا قیام گلگت بلتستان کی تاریخ میں نئی روایت ہے اور اسے قائم رہنا چاہئے۔کسی بھی قسم کی شفارش یا جانبداری کا شائبہ تک نہیں پایاگیا۔عملہ وارکان امتحانات نے اپنی بھرپور ایمانداری اور بیشہ وارنہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے گلگت بلتستان ایکسائز محکمے کی ساخت کو چار چاند لگا دےئے۔

نتائج نیچے دئیے گئے ہیں۔

list-of-appointed-candidates-copy-1

list-of-appointed-candidates-copy-2

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button